۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عابدینی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین عبد الکریم عابدینی نے کہا: اگر کوئی شخص ہر رات نمازیں پڑھتا رہے، ہر روز روزہ رکھتا رہے، اپنا سارا مال راہ خدا میں خرچ کر دے، اور ہر سال حج پر جائے، لیکن اسے امام کی معرفت نہ ہوتو اسے خدا کی طرف سے ذرہ برابر بھی اجر و ثواب نہیں ملے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین عبد الکریم عابدینی نے آج سورہ قیامت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا:اللہ تعالیٰ سورہ قیامت میں فرماتا ہے کہ انسان قیامت کا انکار کیوں کرتا ہے؟ کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ اپنی من مانی انجام دے، وہ اپنے آپ کو قواعد و ضوابط کا پابند نہیں کرنا چاہتا، اور وہ طغیانی اور سرکشی سے کام لینا چاہتا ہے۔

صوبہ قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندے نے نماز کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر کوئی شخص ہر رات نمازیں پڑھتا رہے، ہر روز روزہ رکھتا رہے، اپنا سارا مال راہ خدا میں خرچ کر دے، اور ہر سال حج پر جائے، لیکن اس چیز کی معرفت نہ ہو کہ اس کا ولی اور امام کون ہے، اسے خدا کی طرف سے ذرہ برابر بھی اجر و ثواب نہیں ملے گا، بلکہ اسےاہل ایمان بھی نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا: نماز ہمارے اعمال کو معنی دیتی ہے اور ہمارے نامہ اعمال میں وزن پیدا کرتی ہے، اگر خدا ہماری نمازیں قبول کرتا ہے تو وہ ہمارے دوسرے اعمال کو بھی قبول کرے گا اور ان کو شرف قبولیت عطا فرمائے گا، لیکن اگر ہماری نمازیں رد ہو جائیں تو خدا دوسرے اعمال کی طرف دیکھتا بھی نہیں، اسی طرح اگر ولایت نہ ہو تو نماز پڑھنے کا کوئی مطلب نہیں، اس لیے ثقلین یعنی کتاب خدا اور عترت اہل بیت علیہم السلام کو سنجیدگی اخذ کرنا چاہئے، ہمارے اعمال قرآن کے مطابق ہونے چاہئیں، ہمارے اعمال کچھ طرح کے ہوں کہ ہمارا امامؑ ہمارے اعمال پر دستخط اور تائید کر سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .